Get Alerts

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے اہم ملاقات، سی پیک اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے اہم ملاقات، سی پیک اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت

تیانجن: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر تیانجن میں ہوئی۔

اسحاق ڈار نے اجلاس کی شاندار میزبانی پر چینی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی اور چینی قیادت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے چین اور پاکستان کے درمیان ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، مختلف شعبوں میں جاری قریبی تعاون کو سراہا۔

اس کے ساتھ ساتھ، دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: