اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت میں ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بھی گفتگو ہوئی، جو تینوں ممالک کو آپس میں جوڑنے والا اہم علاقائی منصوبہ سمجھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ آذربائیجان پر بھی بات ہوئی تھی۔