Get Alerts

اسحاق ڈار،سلووینین ہم منصب کاٹیلیفونک رابطہ، جنوبی ایشیا کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر بات چیت

اسحاق ڈار،سلووینین ہم منصب کاٹیلیفونک رابطہ، جنوبی ایشیا کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سلووینیا کی نائب وزیراعظم تانجا فاجون کے درمیان خطے کی صورتحال پر اہم ٹیلیفونک رابطہ

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سلووینیا کی نائب وزیراعظم تانجا فاجون سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران جنوبی ایشیا کی حالیہ کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران بھارت کے جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات اور یکطرفہ اقدامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین کی سراسر پامالی ہے۔

سلووینیا کی نائب وزیراعظم تانجا فاجون نے پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کو سراہا اور زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنا چاہیے۔

گفتگو کے دوران دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی حیثیت سے کثیر الجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، جب کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

ٹیگز: