لاہور : پنجاب میں جاری گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے وزیرتعلیم نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کردیا گہے ۔ اس کے علاوہ سکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کی گئی ہے ۔
بڑھتی ہوئی کمی کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے یہ فیصلہ کیا ہے اور اس کا اطلاق تمام سرکاری اوت نجی سکول و کالجز میں ہوگا۔صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے آفیشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ سرکاری سکول صبح 7:30 سے 11:30 تک لگیں گے تاہم 29 مئی سے قبل تمام سکول محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کریں گے۔