ہیتھرو ایئر پورٹ پر مسافروں کوپریشانی، پروازیں تعطل کا شکار

ہیتھرو ایئر پورٹ پر مسافروں کوپریشانی، پروازیں تعطل کا شکار

ہیتھرو: ہیتھرو ایئر پورٹ پر مسافروں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے  اور پروازیں تعطل کا شکار ہیں۔ پروازوں کے تعطل کی وجہ  موسم کی خرابی اور تیز ہوائیں ہیں۔ ا س وجہ سے بہت سے پروازوں کا شیڈول ڈسٹرب ہوگیا ہے۔

 اس کے علاوہ سٹاف کی کمی کی وجہ سے بھی مسافروں کو پریشانی اٹھانی پڑھ رہی ہے ۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر کے مطابق  صرف 25 پروازوں کو فی گھنٹہ آنے اور جانے کی اجازت دی گئی ہے اور  یہ واضح نہیں ہے کہ پابندیاں کب ختم ہوں گی۔

آج صبح سے30 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور دیگر کو گھنٹوں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ہیتھرو ایئر پورٹ نے تصدیق کی ہے  کہ پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے تاہم یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

مصنف کے بارے میں