ٹیکس فراڈ کیس: شکیرا نے مصالحت کرکے خود کوبچالیا،جرمانہ ادا کرنے کی حامی بھرلی

ٹیکس فراڈ کیس: شکیرا نے مصالحت کرکے خود کوبچالیا،جرمانہ ادا کرنے کی حامی بھرلی

روم: ٹیکس فراڈ کیس میں گلوکارہ شکیرا نے مصالحت کرلی اور جرمانہ اداکرنے کی حامی بھرلی ہے۔ کولمبین گلوکارہ شکیرا نے ٹیکس فراڈ کیس میں کارروائی سے بچنے کے لیے پراسیکیوٹرز سے مصالحت کرلی ہے۔سپین میں گلوکارہ کو ایک کروڑ 45 لاکھ یورو کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے الزامات کے تحت عدالتی کارروائی کا سامنا تھا۔گلوکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012 سے 2014 کے دوران سپین میں اپنی آمدنی پر یہ انکم ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔مگر اب گلوکارہ نے عدالت سے باہر ہی معاملے پر مصالحت کرلی ہے۔


پراسیکیوٹرز کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت شکیرا نے الزامات کو قبول کرتے ہوئے 73 لاکھ یورو جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔اس مقدمے کی پہلی سماعت کے دوران جج نے کہا گلوکارہ 73 لاکھ یورو جرمانے کے ساتھ ساتھ 3 سال قید کی سزا سے بچنے کے لیے بھی مزید 4 لاکھ 38 لاکھ یورو کا جرمانہ ادا کریں گی۔


شکیرا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا اس معاہدے کا فیصلہ قانونی وجوہات کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ ذاتی اور جذباتی وجوہات کے باعث کیا گیا۔46 سالہ گلوکارہ عدالت میں بھی پیش ہوئیں اور جج کے سامنے معاہدے کی تصدیق کی۔گلوکار کے مالی معاملات پر پہلے بھی سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ان  کا نام 2021 کے "پنڈورا پیپرز" لیکس میں آیا تھا، جس میں عالمی امیروں کی دولت اور ٹیکس سے بچنے کی حکمت عملیوں کا انکشاف ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں