Get Alerts

پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان مالیاتی، ٹیکس اور گورننس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

 پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان مالیاتی، ٹیکس اور گورننس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان مالیاتی، ٹیکس اور گورننس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی نائیجیرین ریونیو وفد سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں ریونیو اصلاحات، ٹیکس سسٹم کی مضبوطی اور ادارہ جاتی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ نے اس بات کا ذکر کیا کہ پاکستان کا اصلاحاتی ایجنڈا کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں بیرونی کھاتے میں استحکام آیا ہے اور افراطِ زر میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایف بی آر میں اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل جاری ہے، جس سے کسٹمز آٹومیشن اور کمپلائنس میں بہتری آ رہی ہے۔

نائیجیرین وفد نے پاکستان کے ریونیو شیئرنگ ماڈل اور اس کے تجربات کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا تجربہ نائیجیریا کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ نائیجیریا کے حکام نے پاکستان کے اقدامات سے سیکھنے کی خواہش ظاہر کی، خاص طور پر ٹیکس کے نظام اور ریونیو اصلاحات میں۔

پاکستانی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کان کنی، توانائی اور صنعت کے شعبوں میں بی ٹو بی (بزنس ٹو بزنس) تعاون کے امکانات موجود ہیں اور دونوں ممالک مستقبل میں اقتصادی شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ٹیگز: