Get Alerts

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق اکثر امیدوار ناکامی کا شکار ہوئے ہیں۔ لاہور بورڈ کے سیکرٹری کے مطابق، لاہور بورڈ کے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات میں 54,756 طلبہ نے حصہ لیا، جن میں سے 24,873 کامیاب ہوئے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 50 فیصد سے زائد طلبہ امتحانات میں ناکام رہے، اور کامیابی کا تناسب 45 فیصد سے زائد رہا۔

ملتان بورڈ کی جانب سے بھی میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملتان بورڈ میں 16,115 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں سے 7,204 کامیاب ہو سکے۔

فیصل آباد بورڈ کے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات میں بھی زیادہ تر طلبہ ناکام ہوئے۔ فیصل آباد بورڈ کے سیکرٹری نے بتایا کہ 20,977 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا، جن میں سے صرف 8,982 کامیاب ہوئے، اور کامیابی کا تناسب 42.82 فیصد رہا۔ فیصل آباد بورڈ کے امتحانات میں 57 فیصد طلبہ دوسری بار بھی فیل ہو گئے۔

ٹیگز: