Get Alerts

قبلہ خود درست کرنا ہوگا، آئندہ نسلوں کو پرامن پاکستان دینا ہے، وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ

قبلہ خود درست کرنا ہوگا، آئندہ نسلوں کو پرامن پاکستان دینا ہے، وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنا قبلہ خود درست کرنا ہوگا اور آنے والی نسلوں کے لیے بہترین فیصلے کرنا ہوں گے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، اور خواہش ہے کہ آئندہ نسلوں کو ایک پرامن اور مستحکم پاکستان دے کر جائیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کو ایک ایسی جنگ میں دھکیلا گیا جس کے بارے میں کہا گیا کہ پاکستان اس کی فرنٹ لائن اسٹیٹ بنے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کو ادھورا چھوڑ کر جانے والے چلے گئے، لیکن اب اس ادھوری جنگ کو ہم سب نے مل کر جیتنا ہے۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ پاکستان کو داخلی استحکام، قانون کی بالادستی اور اجتماعی ذمہ داری کے تحت ہی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگز: