Get Alerts

ریپر طلحہ انجم نے بھارتی پرچم واقعے پر قوم کے سامنے وضاحت پیش کر دی

ریپر طلحہ انجم نے بھارتی پرچم واقعے پر قوم کے سامنے وضاحت پیش کر دی

کراچی :نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم ہاتھ میں رکھنے والے پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

طلحہ انجم نے بتایا کہ وہ بھارتی پرچم لہرانے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے بلکہ ایک مداح نے اسے انہیں تھما دیا تھا، جسے انہوں نے احتراماً اپنے کاندھے پر رکھ لیا۔ اس کے بعد وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ پر شدید تنقید شروع ہو گئی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلحہ انجم نے کہا میں نے پرچم لہرایا نہیں بلکہ اپنے کاندھے پر رکھ لیا۔ اس وقت میں اپنے گانے ’کون طلحہ‘ پر پرفارم کر رہا تھا اور بھارتی ریپر بھی میرے ساتھ موجود تھے۔ جب مداح نے پرچم میرے ہاتھ میں دیا تو میں نے احتراماً پکڑ لیا۔ میرا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔طلحہ انجم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس واقعے پر وہ قوم سے غیر مشروط معافی چاہتے ہیں۔

ٹیگز: