امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

واشنگٹن :امریکی دفتر خارجہ نے ریکس ٹیلرسن کے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ دورہ سعودی عرب اور قطر کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی دفتر خارجہ کے مطابق ریکس ٹیلرسن دورہ اسلام آباد میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی پر بات چیت کریں گے جبکہ پاکستان کے افغان مسئلہ کے پرامن حل میں تعاون پر بھی گفتگو ہو گی۔

ترجمان امریکی دفتر خارجہ ہیدر نوؤرٹ کا کہنا تھا کہ دورے میں باہمی تعلقات اورتجارتی تعاون پر بھی مذاکرات کیے جائیں گے۔ ہیدر نوؤرٹ نے جنوبی ایشیا اسٹریٹجی میں پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے افغان مسئلے کے پرامن حل میں بھی پاکستان کی مدد کو اہم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن دورہ سعودی عرب اور قطر کے بعد پاکستان آئیں گے اورپھر وہ دورہ بھارت کے لیے روانہ ہونگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں