راولپنڈی:پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وزیر خارجہ اور قطری نائب وزیراعظم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ قطری وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اورخطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔
H.E Mohammed bin Abdul Rahman Al Thani, Deputy Prime Minister and Minister of Foreign Affairs Qatar called on General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) October 20, 2018
Matters of mutual interest including regional security issues discussed. pic.twitter.com/6AUBvqYMlG
ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا اوراستحکام کیلئے مثبت اقدامات بھی جاری رکھے گا۔