Get Alerts

روسی تیل پر بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا، بصورت دیگر معاشی دباؤ بڑھے گا: امریکی صدر ٹرمپ

روسی تیل پر بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا، بصورت دیگر معاشی دباؤ بڑھے گا: امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اُس نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو اُس پر بھاری تجارتی ٹیرف جاری رہیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا کہ بھارت روسی تیل نہیں خریدے گا، مگر اب اس پر عملدرآمد ضروری ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا چین پر عائد ٹیرف میں نرمی کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے بدلے بیجنگ کو بھی واشنگٹن کے لیے کچھ اقدامات کرنا ہوں گے۔

روس یوکرین جنگ کے حوالے سے سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو جنگ بندی کے لیے روسی صدر پیوٹن کی شرائط قبول کر لینی چاہئیں، تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جلد از جلد مذاکرات کی بحالی میں کردار ادا کرے۔

ٹیگز: