اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کسانوں کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرر کر دی ہے۔ حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری بھی دے دی ہے، جس کا مقصد کسانوں کے تحفظ اور ملک میں گندم کے مستحکم ذخائر کو یقینی بنانا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زرعی معیشت ہے اور گندم کی فصل ملکی غذائی تحفظ کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
حکومت سٹریٹجک سٹاک کی خریداری کرے گی تاکہ گندم کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے اور کسانوں کو معاشی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔