پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم،بھارت نے اربوں خرچ کر دئیے

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم،بھارت نے اربوں خرچ کر دئیے

لاہور:سیاسی تجزیہ کار آغااقرار ہارون نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف مہم میں سات ارب روپ خرچ کر چکا ہے،سوئزرلینڈ کے دارالحکومت جینوا میں پاکستان کے خلاف اشتہاری مہم چلائی جا رہی ہے اور اس مہم کو کینڈا سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

انھوں جینوا میں پاکستان کے خلاف اشتہاری مہم کاحوالہ دیا اُن کامزید کہنا تھا بلوچستان لبریشن آرمی نے پچھلے سال پاکستان کے خلاف کالم لکھے جو کہ کینیڈا کے اخبارات میں چھاپے گئے۔

ان کالموں مین چھپنے والے مواد کا جواب دیتے ہوئے ندیم کیانی جو کہ اوٹاوا میںپاکستان کے ہائی کمشنر ہیں اُنھوں نے بتایا کیسے کینیڈا کا میڈیا بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔

کیانی کا کہنا تھاپاکستان کے خلاف اشتہاری مہم جینوا میں موجود ایک کمپنی کے ذریعے چلائی جا رہی ہے اور اس کمپنی کو منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ دیا جا تا ہے۔

ہم نے اگر چھو سو ڈالر بھی باہر منتقل کرنا ہو تو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن یہاں کسی کو فکر نہیں کہ اس کمپنی کو اتنا پیسہ کیسے منتقل کیا جا رہا ہے۔

ہمارے تعلیم یافتہ افرا کو اگر سوئزرلینڈ کا ویزہ لینا ہو تو باقاعدہ پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور افغانستان کو لوگوں کو نہایت آسانی سے یہاں سیاسی پنا ہ مل جا تی ہے۔