امن کی جانب ایک اور قدم، شمالی وزیرستان میں کل خیر سگالی میچ ہو گا

امن کی جانب ایک اور قدم، شمالی وزیرستان میں کل خیر سگالی میچ ہو گا

راولپںڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق کل شمالی وزیرستان میں کرکٹ میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پاک الیون اور یوکے میڈیا الیون کے درمیان ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا جو میران شاہ سے لائیو ٹیلی کاسٹ ہو گا۔

میچ کا انعقاد شمالی وزیرستان ایجنسی اور پشاور زلمی کے تعاون سے ہو گا۔ پاکستانی ٹیم میں عمر گل، مشتاق احمد، ریاض آفریدی، وجاہت اللہ واسطی، انضمام الحق، کامران اکمل، یونس خان، جنید خان اور شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہوں گے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں