عراق میں داعش کے خلاف آپریشن،48 دہشتگرد ہلاک

عراق میں داعش کے خلاف آپریشن،48 دہشتگرد ہلاک

بغداد: عراق کے صوبوں موصل اور الانبارمیں آپریشن کے دوران 48 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تلعفر نامی قصبے میں داعش کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں 26 دہشت گرد مارے گئے جس میں تنظیم کے مقامی اور غیر ملکی سرغنہ بھی شامل تھے۔

دریں اثناء عراقی محکمہ دفاع کے مطابق عراقی فوج کے الانبار صوبے کے بعض علاقوں میں کیے گئے آپریشن میں 22 دہشتگرد مارے گئے اور 4 بم سے بھری گاڑیوں اور دیگر دھماکہ خیز مواد تباہ جبکہ 75 کلومیٹر رقبے کو بارودی سرنگوں سے بھی پاک کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں