روضہ رسولﷺ پر عمران خان کیلئے حجرہ روضہ رسول ﷺ کھول دیا گیا

روضہ رسولﷺ پر عمران خان کیلئے حجرہ روضہ رسول ﷺ کھول دیا گیا

 مدینہ منورہ:وزیر اعظم عمران خان نے دورہ امریکہ سے قبل روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی جہاں ان کیلئے خصوصی طور پر حجرہ روضہ رسول ﷺ بھی کھولا دیا گیا ۔

عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے بعد جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے جہاں گورنر مدینہ شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم نے مسجد نبوی پہنچنے کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ? پر حاضری دی اور نوافل بھی ادا کیے۔


دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کئے۔ وزیراعظم اور وفد نے کشمیر، عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں،یاد رہے عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ چوتھا سرکاری دورہ ہے۔