Get Alerts

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر بے قابو، مزید 40 افراد انتقال کر گئے

The fourth wave of coronavirus in Pakistan went out of control, 40 more people died

لاہور: پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر بے قابو ، آج مزید 40 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 246 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 167 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 51 ہزار 348 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد رہی ۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔