پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافہ:  عدالت نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کر لیا

 پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافہ:  عدالت نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کر لیا

 گوجرانوالہ:  عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافہ پر وزیراعظم انوار الحق کاکڑ،  سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ایڈوکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے دائر کی گئی  رٹ پٹیشن کی سماعت سول جج محمد اویس نے کی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہر کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ روکنے کیلئے حکم امتناع جاری کیا جائے ۔

سماعت کے بعد عدالت نے نگران وزیر اعظم، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو طلب کر لیا۔ عدالت نے تینوں کو 20 ستمبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔