روسی گندم کراچی پہنچ گئی، ملک میں آٹا سستا ہونےکا امکان

روسی گندم کراچی پہنچ گئی، ملک میں آٹا سستا ہونےکا امکان

کراچی :روسی گندم  کے ملک میں پہنچنے پر آٹا سستا ہونےکا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔

 پورٹ قاسم پر روسی گندم کے 2 جہاز  پہنچ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں آٹے کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

روسی گندم کے 2 جہاز پورٹ قاسم آؤٹر چینل پر پہنچ گئے ہیں، یہ جہاز بلغاریہ سے پاکستان پہنچے ہیں۔ روسی گندم لے کر  آنے والا پہلا جہاز پورٹ قاسم  پر لنگر انداز  بھی ہوگیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم آنے سے ریٹیل میں آٹےکی قیمت 10 روپے فی کلوکم ہوگی۔

مصنف کے بارے میں