Get Alerts

کامیڈین کپل شرما کو 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس

کامیڈین کپل شرما کو 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس

نئی دہلی : بھارت کے معروف کامیڈین اور میزبان کپل شرما کو اپنے شو میں مشہور فلمی کردار بابو راؤ کی نقالی کرنے پر 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس موصول ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلم ہیرا پھیری کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا نے یہ قانونی نوٹس اس بنیاد پر بھیجا ہے کہ کپل شرما کے شو میں کامیڈین کیکو شردا نے بابو راؤ کا کردار ان کی اجازت کے بغیر پیش کیا، جو کہ کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

نوٹس صرف کپل شرما شو تک محدود نہیں بلکہ اسے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو بھی بھیجا گیا ہے، جہاں یہ شو نشر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ فلم ہیرا پھیری میں بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے کا کردار سینئر اداکار پاریش راول نے نبھایا تھا، جو ناظرین میں بے حد مقبول ہوا۔ یہی کردار آج بھی بھارت اور پاکستان میں یکساں طور پر پسند کیا جاتا ہے۔

فیروز ناڈیاوالا کا مؤقف ہے کہ وہ اس کردار کے مکمل قانونی حقوق رکھتے ہیں اور کپل شرما شو نے ان کی پیشگی اجازت کے بغیر یہ کردار استعمال کیا، جو کہ قانوناً قابل گرفت ہے۔

ٹیگز: