اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تازہ ترین تعداد جاری کر دی ہے۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کل ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 ہو گئی ہے۔
صوبوں کے لحاظ سے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد درج ذیل ہے: پنجاب میں سب سے زیادہ 7 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 589 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، سندھ میں 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 23 لاکھ 321، بلوچستان میں 56 لاکھ 38 ہزار 84 اور اسلام آباد میں 12 لاکھ 11 ہزار 879 ووٹرز شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ اعداد و شمار ملک میں ممکنہ انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں جاری کیے گئے ہیں۔