Get Alerts

پاکستان بھر میں سونا 1،700 روپے مہنگا

پاکستان بھر میں سونا 1،700 روپے مہنگا

کراچی : ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 1,700 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

ادارے کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,458 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، فی اونس سونا 17 ڈالر مہنگا ہو کر 3,685 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال، امریکی ڈالر کی قدر میں رد و بدل اور عالمی مانگ میں اضافے کی وجہ سے دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں یہ رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

ٹیگز: