Get Alerts

ایم جی پاکستان نے مشہور الیکٹرک گاڑیوں پر بڑی رعایتوں کا اعلان کر دیا

ایم جی پاکستان نے مشہور الیکٹرک گاڑیوں پر بڑی رعایتوں کا اعلان کر دیا

کراچی: ایم جی پاکستان نے اپنی دو مقبول الیکٹرک گاڑیوں، MG4 Excite اور MG ZS EV Short Range کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ کمپنی کی جانب سے محدود مدت کے لیے دی گئی رعایت کے تحت ہر یونٹ کی قیمت میں تقریباً 13 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔

ایم جی4 ایکسائٹ کی نئی قیمت 84 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 97 لاکھ 90 ہزار روپے تھی۔ جبکہ ایم جی زیڈ ایس ای وی شارٹ رینج کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جو پہلے 1 کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار روپے تھی اور اب یہ قیمت 96 لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ رعایت محدود تعداد میں دستیاب گاڑیوں پر لاگو ہوگی، تاہم رعایت کی مدت کے حوالے سے کوئی خاص تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

 
گاڑیوں کی اہم خصوصیات:
MG4 Excite:
64 kWh بیٹری کے ساتھ آتی ہے، جو 435 کلومیٹر تک کا رینج فراہم کرتی ہے (WLTP معیار کے مطابق)۔ تیز رفتار چارجنگ کی سہولت ہے جس میں 10 سے 80 فیصد چارجنگ صرف 30 منٹ میں ہو جاتی ہے۔ اس میں ہیٹڈ سیٹس، 360 ڈگری کیمرا، Vehicle-to-Load (V2L) پاور سپلائی اور MG Pilot ڈرائیور اسسٹنس ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔
MG ZS EV Short Range:
72.6 kWh کی بیٹری کے ساتھ، یہ ماڈل 440 کلومیٹر تک رینج فراہم کرتا ہے (WLTP معیار کے مطابق)۔ فاسٹ چارجر کے ذریعے 35 منٹ میں 80 فیصد چارجنگ مکمل ہو جاتی ہے۔

ٹیگز: