Get Alerts

عمر سرفراز چیمہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے معذرت

عمر سرفراز چیمہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے معذرت

لاہور: پاکستان تحریک انصا ف(پی ٹی آئی) کے گور نر  پنجاب  عمر سرفراز چیمہ نے اپنی ہی جماعت کے رہنما اسد عمر اور شفقت محمود   کو گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں اجازت نہ ملنے کے   اسد عمر اور شفقت محمود نے اپنی پریس کانفرنس   تحریک انصاف کے  دفتر جیل روڈ میں کی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور شفقت محمود نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرنا تھی جس  کے لیے میڈیا کو دعوت نامے جاری کیے جا چکے تھے۔تاہم گورنر پنجاب کی طرف سے پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی۔

ٹیگز: