Get Alerts

بھارت میں جعلی ویزا مافیا کا راج: مودی سرکار کی غفلت سے ہزاروں نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر

بھارت میں جعلی ویزا مافیا کا راج: مودی سرکار کی غفلت سے ہزاروں نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر

نئی دہلی / اوٹاوا : مودی سرکار کے دورِ حکومت میں بھارت کے اندر جعلی ویزا مافیا کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک نے بھارتی نوجوانوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بھارتی شہریوں کے مجرمانہ نیٹ ورکس اور شرپسندی میں ملوث ہونے کے انکشافات کے بعد اب دنیا کے مختلف ممالک غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کو نکالنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
بھارتی اخبار ’’دی نیو انڈین ایکسپریس‘‘ نے کینیڈا میں مقیم غیر قانونی بھارتی شہریوں کے حوالے سے ایک چشم کشا رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کینیڈا میں امیگریشن قوانین میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد اب 9 ہزار بھارتی پناہ گزینوں کی ملک بدری کا قوی امکان ہے، جن کے پاس دستاویزات نامکمل یا جعلی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف کینیڈا ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک بھی بھارتی شہریوں کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی سرگرمیوں اور مجرمانہ نیٹ ورکس کی موجودگی پر تشویش کا شکار ہیں۔ جعلی ویزا مافیا سادہ لوح نوجوانوں سے لاکھوں روپے ہتھیا کر انہیں بیرونِ ملک غیر قانونی طریقوں سے بھیج رہا ہے۔ غیر قانونی قیام اور شرپسندانہ کارروائیوں کے باعث بھارتی شہریوں کو اب بڑے پیمانے پر بے دخلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار ملک کے اندر روزگار فراہم کرنے اور ویزا مافیا پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت کی اس غفلت کا نتیجہ یہ ہے کہ ہزاروں بھارتی نوجوانوں کا کیریئر تباہ ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگز: