Get Alerts

پی ایس ایل11: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل11: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دلچسپ میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے کر اہم دو پوائنٹس حاصل کر لیے۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 103 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ چارتھ اسالنکا نے 31 اور ڈینیئل سیمز نے 18 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز ہی بنا سکی۔ ٹیم کی جانب سے رائلی روسو نے 62 جبکہ شامل حسین نے 53 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، عبید شاہ، سکندر رضا اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ لاہور قلندرز نے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔ ٹیم نے 8 میچز میں 8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ پشاور زلمی 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
 
 
 

ٹیگز: