Get Alerts

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز نے راولپنڈی کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے زیر کر کے اہم دو پوائنٹس اپنے نام کر لیے اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی اور مقررہ 20 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل نے 58 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور مستحکم کیا، جبکہ سیم بلنگز 29 اور کپتان محمد رضوان 26 رنز بنا سکے۔

جواب میں ملتان سلطانز نے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اسٹیو اسمتھ نے 56 رنز کی شاندار کارکردگی دکھائی جبکہ ایشٹن ٹرنر 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس فتح کے بعد ملتان سلطانز کے پوائنٹس 12 ہو گئے ہیں اور وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، جبکہ پشاور زلمی 15 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔
 

ٹیگز: