Get Alerts

ارفع کریم حملے کا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیاہے،آصف غفور

ارفع کریم حملے کا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیاہے،آصف غفور

ارفع کریم ٹاور دھماکے کا اصل ٹارگٹ وزیراعلیٰ شہباز شریف تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر  آصف غفور نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ ارفع کریم ٹاور دھماکے کا اصل ٹارگٹ وزیراعلیٰ شہباز شریف تھے. وزیراعلیٰ کا دورہ عین وقت پر تبدیل کر دیا گیا. وزیراعلیٰ پر حملے کا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیاہے.

یاد رہے کہ 24 جولائی کو لاہور میں واقع ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد جاں بحق ہو ئے تھے۔اس دھماکے کے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج انکشاف کیا ہے کہ دھماکے کا اصل ٹارگٹ شہباز شریف تھے لیکن وزیراعلیٰ کا دورہ عین وقت پر تبدیل کر دیا تھا جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔