Get Alerts

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت، 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت، 3 کشمیری نوجوان شہید
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ تین گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان بھی پہنچایا۔ 
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے پلوامہ میں ترال کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا جس دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ 
بھارتی فوج نے ترال کے علاقے ناگبرین میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ تین گھروں کو بھی دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پلوامہ میں ہی بھارتی فوج کی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوان خالد اور معصب شہید ہو گئے تھے اور ظلم و بربریت کی یہ داستان آج بھی جاری ہے۔ 

ٹیگز: