ایشیا کپ،  روہت شرما بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے

ایشیا کپ،  روہت شرما بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے

 نئی دہلی:ایشیا کپ کے لیے روہت شرما بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔  روہت شرما کو ایشیا کپ کے لیے کپتان نامزد کیا گیا ہے، آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل آخری بڑے ٹورنامنٹ میں نائپ کپتان ہوں گے ۔

بھارتی سکواڈ میں راہول اور شریاس آئر 30 اگست سے سری لنکا اور پاکستان میں شروع ہونے والے چھ ملکی ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔بائولر جسپریت بمرا اور دوکھیباز پرسدھ کرشنا، جو آئرلینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز کے دوران کمر کی انجری سے صحتیاب ہو ئے ہیں ان کو بھی 5 اکتوبر سے ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل طویل وائٹ بال فارمیٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم میں  روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل۔ راہول، ہردیک پانڈیا، رویندرا جدیجا، جسپریت بمرا، کلدیپ یادو، محمد سراج، محمد شامی، ایشان کشن، شاردول ٹھاکر، اکسر پٹیل، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، پرسدھ کرشنا شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں