توشہ خانہ کیس، عمران خان کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد :سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل  عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ 

سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی اپیلوں پر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل بینچ اپیلوں پربدھ کو سماعت کرے گا۔ 

چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کے فیصلوں کو چیلنج کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس جج ہمایوں دلاور کو بھجوادیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں