بلوچستان کی 5 رکنی نگرا ن کابینہ نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان کی 5 رکنی نگرا ن کابینہ نے حلف اٹھا لیا

 کوئٹہ: بلوچستان کی پانچ رکنی نگران کابینہ نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھا لیا ۔

نگران کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر عبدالولی کاکڑ نے اراکین سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں پرنس احمد علی ، زبیر جمالی،امجد رشید،  جان اچکزئی اور  عبدالقادر بلوچ شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعلیٰ ، سابق اراکین اسمبلی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں