صدر مملکت کے بیان کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے: شہباز شریف

صدر مملکت کے بیان کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے: شہباز شریف

لندن:پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف قائد ( ن ) لیگ میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ ہاؤس پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوں پر دستخط نہ کرنے والا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس پر صدر مملکت کو جواب دینا پڑے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر صاحب نے اتنے دن انتظار کیوں کیا۔ ؟ یہ ایک سوالیہ نشان ہے، پاکستان کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر بیٹھے شخص کو زبانی کلامی بات نہیں کرنی چاہیے، اس میں زبانی کلامی والی کوئی بات نہیں ہوتی۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں، شفاف انکوائری کے ذریعے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں