Get Alerts

فیلڈمارشل عاصم منیرکی سفارت کاری سےپاکستان دنیامیں نئی بلندیوں تک پہنچا،واشنگٹن ٹائمز

فیلڈمارشل عاصم منیرکی سفارت کاری سےپاکستان دنیامیں نئی بلندیوں تک پہنچا،واشنگٹن ٹائمز

واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکہ کے ساتھ پاکستان کے سٹریٹجک تعلقات اور جنوبی ایشیا کے سیاسی و سکیورٹی معاملات میں ایک بااثر اور اہم شخصیت کے طور پر نمایاں کیا ہے۔

اخبار کے مطابق،  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے تعلقات کے کشیدگی کے دوران جنرل عاصم منیر کے کردار کو خاص اہمیت دی گئی، جس نے انہیں جنوبی ایشیا کے سکیورٹی منظرنامے میں ایک مضبوط اور مستحکم رہنما کے طور پر متعارف کروایا۔

واشنگٹن ٹائمز کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر کی بین الاقوامی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے، اور انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ اور پینٹاگون کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہا، خاص طور پر اس وقت جب پاکستان نے ایبی گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں مدد فراہم کی۔

اخبار میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ حکومت پاکستان کی اہم معدنیات اور ابھرتی ہوئی کرپٹو کرنسی مارکیٹ کو اہمیت دیتی ہے، اور جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کے عالمی تعلقات کو نئی بلندی ملی ہے۔

ٹیگز: