Get Alerts

محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی آج بھی جاری رہے گی

محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی آج بھی جاری رہے گی

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے سرکاری اسکیم میں صرف 1640 نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔ وزارت نے درخواستوں کی وصولی کا عمل آج بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ افراد جو بارشوں یا ہنگامی صورتحال کی وجہ سے درخواست جمع نہیں کروا سکے، ان کو موقع دیا جا سکے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق، نامزد بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت تک حج کی درخواستیں وصول کرتے رہیں۔ تاہم، جیسے ہی تمام نشستیں مکمل ہو جائیں گی، بینکوں میں درخواستوں کی وصولی فوری طور پر بند کر دی جائے گی۔

ٹیگز: