Get Alerts

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

کراچی:کراچی کے متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، صفورا چورنگی، گلشن معمار، گلستان جوہر اور اورنگی ٹاؤن میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی دوران مبارک ویلیج، ہاکس بے، گلشن حدید اور ماڑی پور میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو موسمی حالات سے خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔