Get Alerts

مریم نواز شریف اور ٹوکیو کی نائب گورنر ماتسوموتو آکیکو کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور خواتین قیادت پر اتفاق

مریم نواز شریف اور ٹوکیو کی نائب گورنر ماتسوموتو آکیکو کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور خواتین قیادت پر اتفاق

ٹوکیو :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں نائب گورنر ماتسوموتو آکیکو سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً خواتین کی قیادت، شہری ترقی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نائب گورنر آکیکو نے مریم نواز شریف کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی۔ جواباً، وزیراعلیٰ نے بھی انہیں ٹوکیو کی پہلی خاتون نائب گورنر بننے پر مبارکباد پیش کی اور جاپانی حکومت میں ان کی 35 سالہ خدمات کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے خواتین کی قیادت کو پاکستان اور جاپان کی مشترکہ قدر قرار دیتے ہوئے مستقبل میں اس کردار کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پنجاب اور جاپان کے درمیان  بالخصوص, جدید انفراسٹرکچر قابل تجدید توانائی,صاف پانی کی فراہمی,ماحول دوست منصوبوں پر بات ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاپان کے شہری نظم و نسق کو سراہتے ہوئے "کلین اتھارٹی ٹوکیو" کی طرز پر "ستھرا پنجاب" منصوبے کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے، ماحولیات کے تحفظ، اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے جاپان کو ترقی اور اخلاقی اقدار کا بہترین امتزاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاپانی تجربات سے سیکھ کر پنجاب میں مؤثر ترقی ممکن ہے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جاپان کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔