Get Alerts

ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکہ اور آتشزدگی،34 افراد زخمی

ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکہ اور آتشزدگی،34 افراد زخمی

کراچی:ایم اے جناح روڈ پر واقع صدر سیون ڈے سی بریز پلازہ کے قریب آتشبازی کے سامان کے گودام میں اچانک دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اُٹھی.دھماکے سے 34 افراد زخمی ہو گئے۔ 20 زخمیوں کو جناح ہسپتال اور 14 کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ جناح ہسپتال میں زیرعلاج 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق آگ آتش گیر مواد کے زوردار دھماکے سے لگی۔ گودام کے اندر دو سے تین کمروں میں بارود موجود تھا، جسے پھٹنے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔ فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں، بشمول اسنارکل، موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے تصدیق کی کہ بیشتر زخمیوں کو شیشہ لگنے سے چوٹیں آئیں، جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیاگیا۔