اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے 23 سے 27 اگست کے دوران ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست سے مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جو 23 اگست سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع کریں گی۔