لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں عید میلادالنبی ﷺ بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں خصوصی تزئین و آرائش اور دیگر ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اضلاع میں ہونے والی تزئین و آرائش اور انتظامات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی باقاعدگی سے شیئر کی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر بہترین انتظامات اور عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔