Get Alerts

مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کردیا، کل سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ شروع ہوگا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل ان کا خواب تھا، جہاں دل کے مریضوں کو جدید طریقہ علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان بھر سے امراض قلب کے مریض یہاں علاج کے لیے آسکتے ہیں، جبکہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران کروڑوں مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی اور عوام کو مفت ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کل سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا آغاز ہوگا اور اس مقصد کے لیے فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں جدید ہائبرڈ کیتھ لیب، عالمی معیار کے وارڈز اور جدید طبی آلات موجود ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر علاج اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کی بنیاد عوامی خدمت اور ترقی کے نظریے پر قائم ہے۔

ٹیگز: