Get Alerts

نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی قومی ترقی کی بنیاد ہے، احسن اقبال

نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی قومی ترقی کی بنیاد ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایکسیلنس ان ٹیچرز ایجوکیشن کا دورہ کیا اور ادارے کی کارکردگی اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ہر قوم کی بنیادی ضرورت ہے کہ وہ نوجوان نسل کو بہترین علم سے آراستہ کرے اور ان میں پیداواری صلاحیت پیدا کرے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013 سے 2018 کے دوران وزارتِ تعلیم کو نصاب، امتحانی نظام اور اساتذہ کی تربیت میں اصلاحات کے لیے چار اہم منصوبے دیے گئے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایکسیلنس ان ٹیچر ایجوکیشن وزارتِ منصوبہ بندی کا لگایا ہوا پودا ہے جو آج تناور درخت بن رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نصاب اسی وقت مؤثر اور معیاری ہوسکتا ہے جب اساتذہ جدید دور کے تقاضوں اور تدریسی طریقوں سے ہم آہنگ ہوں۔ انہوں نے اساتذہ کی تربیت کو تعلیمی نظام میں بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ استاد محض نوکری نہیں بلکہ ایک مشن اور معاشرہ سازی کا نام ہے، اس لیے اساتذہ کو جدید تعلیم اور تدریسی مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ٹیگز: