Get Alerts

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

ٹیگز: