Get Alerts

امریکی خاتون تجزیہ کار ائیرپورٹ پر غیراخلاقی جسمانی تلاشی پر رو پڑیں

امریکی خاتون تجزیہ کار ائیرپورٹ پر غیراخلاقی جسمانی تلاشی پر رو پڑیں

واشنگٹن :امریکی خاتون سیاسی تجزیہ کارڈیٹرائٹ ایئرپورٹ پرمبینہ غیراخلاقی جسمانی تلاشی پردھاڑیں مارمارکرروپڑی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون تجزیہ کار انجیلارائے کاکہناتھا کہ چند افراد میں سے صرف اسے تلاشی کے عمل سے گزارا گیا۔
جس پر اس نے اپنے ساتھی کو موبائل فون دے کر تلاشی کایہ عمل محفوظ کرالیا ۔تلاشی لیڈی اہلکارنے لی تاہم انجیلا رائے کا دعویٰ ہے کہ تلاشی انتہائی غیراخلاقی انداز سے لی گئی، جس پر اس نے باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔خاتون کاکہناتھا کہ ایئرپورٹ پرتلاشی کاعمل ضروری ہے مگرجورویہ اس کےساتھ اختیار کیا گیا وہ تذلیل تھا۔