Get Alerts

امپائر سے بدتمیزی کرنا احمد شہزاد کو مہنگا پڑ گیا

امپائر سے بدتمیزی کرنا احمد شہزاد کو مہنگا پڑ گیا

ٹیسٹ اوپنراحمد شہزاد کوامپائر سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی اور پی سی بی نے ڈومیسٹک میچ کے دوران میچ آفیشل سے الجھنے پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا

لاہور: ٹیسٹ اوپنراحمد شہزاد کوامپائر سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی اور پی سی بی نے ڈومیسٹک میچ کے دوران میچ آفیشل سے الجھنے پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔
ورلڈکپ کے بعد احمد شہزاد اورعمراکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم سے باہرکردیا گیا تھا مگرانھوں نے اس سے بھی کچھ نہیں سیکھا۔ پہلے عمراکمل کے ایک کے بعد ایک کارنامے سامنے آتے رہے لیکن اب احمد شہزاد بھی اپنے رویے کے باعث جرمانے کا شکار ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک میچ کے دوران احمد شہزاد نے آؤٹ دیے جانے پراعتراض کیا جس کے بعد امپائر نے ان کی شکایت کردی. بدتمیزی کرنے کا الزام درست ثابت ہونے پر احمد شہزاد پر پی سی بی کی جانب سے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔