Get Alerts

پی ٹی آئی ہمیشہ الیکشن میں امپائر کو ساتھ ملا کر حصہ لیتی رہی ،  اب جب امپائر نہیں ملا تو انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا:عظمی بخاری

پی ٹی آئی ہمیشہ الیکشن میں امپائر کو ساتھ ملا کر حصہ لیتی رہی ،  اب جب امپائر نہیں ملا تو انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا:عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ الیکشن میں امپائر کو ساتھ ملا کر حصہ لیتی رہی ہے، لیکن اب جب امپائر نہیں ملا تو انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

انہوں نے روٹی کی قیمت 14 روپے پر کوئی سمجھوتہ نہ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ملز مالکان، آڑھتیوں اور گودام والوں کو تین دن کا وقت دیا گیا ہے۔ ذخیرہ اندوزی ختم نہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

عظمی بخاری نے بتایا کہ گندم خراب ہونے پر ڈی جی فوڈ خانیوال کو عملے سمیت معطل کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آج کا دن خاص طور پر ملتان، ڈی جی خان اور جلالپور پیروالا کے حوالے سے تشویشناک ہے۔

ٹیگز: