شادی کی تقریب میں مرد و خواتین کا ایک ساتھ کھانا حرام ہے:دارالعلوم دیوبند

شادی کی تقریب میں مرد و خواتین کا ایک ساتھ کھانا حرام ہے:دارالعلوم دیوبند
کیپشن: تصویر بشکریہ فیس بک

نئی دہلی :بھارت میں دارالعلوم دیو بند کے مفتیان کرام نے شادی کی تقریبات کے دوران مردو خواتین کے اکٹھے کھاناے کھانے کے خلاف فتویٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرد و خواتین کا اکٹھے کھانا کھانا حرام ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں موجود دارالعلوم دیوبند کے مفتیان کرام کی جانب سے شادیوں کے موقع پر مردو خواتین کے اکٹھے کھانا کھانے کو حرام قرار دے دیا گیا ہے۔


دارالعلوم دیوبند کے مفتیان کرام سے اس حوالے سے مسئلہ پوچھا گیا تھا کہ آیا شادی بیاہوں کے موقع پر اکثر مرد و خواتین ایک ساتھ محفل میں موجود ہوتے ہیں اور کھانا اکٹھا کھاتے ہیں تو اس حوالے سے اس مخلوط اجتماع اور اس میں کھانا کھانے کی کیا حیثیت ہے۔اس حوالے سے فتویٰ دیتے ہوئے مفتیان دارلعلوم دیوبند نے اسے حرام قرار دیدیا ہے۔


مفتیان کرام نے شادی یا دیگر تقاریب میں اجتماعی کھانا کھانے کو ناجائز عمل قرار دیتے ہوئے اسے حرام قرار دیا جبکہ کھڑے ہوکر کھانا کھانے کو بھی غیر مہذب اور حرام قرار دیا۔


انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شادیوں میں مردو خواتین کے لئے الگ الگ کھانے کا انتظام ہونا چاہیے اور کسی بھی نامحرم شخص کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ خواتین والے حصے کی جانب جائے اور ان کو کھانا کھاتے ہوئے دیکھے۔

دارالعلوم دیوبند کے سینئر مفتی نے تحریری فتویٰ سیمینار میں پڑھ کر سنایا۔خیال رہے کہ بھارت میں دارالعلوم دیوبند کی جانب سے ایسے فتوے جاری کئے جاتے ہیں جو موضوع بحث بن جاتے ہیں۔