سیاستدان کو روسی ایجنٹ کہنے پر یوکرینی پارلیمنٹ میں ہنگامہ،ایکدوسرے پر مکوں کی بارش

سیاستدان کو روسی ایجنٹ کہنے پر یوکرینی پارلیمنٹ میں ہنگامہ،ایکدوسرے پر مکوں کی بارش
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

کیو:یوکرین کے سیاستدان کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایجنٹ کہنے پر یوکرین کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس حکومت اور اپوزیشن کے اراکین نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کر دی، ایوان باکسنگ رنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔

ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب اپوزیشن کے ایک رکن نیسٹرشفریچ نے یوکرینی سیاستدان کو روسی صدرپیوٹن کا ایجنٹ بنا کر پیش کیے جانے والا پوسٹر پھاڑ ڈالا۔

جس کے بعد پیپلزفرنٹ کے رکن یورپی بیریزا نے شفریچ پر حملہ کر دیا، دونوں جانب سے مکوں کی بارش کئی منٹ تک جاری رہی۔